ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / مغرب کا رجحان بھی آیوروید، یونانی اور چینی طریقہئ علاج کی جانب ہو رہاہے:پروفیسراشوک کمار

مغرب کا رجحان بھی آیوروید، یونانی اور چینی طریقہئ علاج کی جانب ہو رہاہے:پروفیسراشوک کمار

Sat, 11 Mar 2017 18:31:06    S.O. News Service

علی گڑھ11مارچ(ایس  او نیوز/آئی این ایس انڈیا)علی گڑھ مسلم  یونیورسٹی کے اجمل خاں طبیہ کالج کے علاج بالتدبیر شعبہ کے زیر اہتمام ملک کے مختلف طبیہ کالجوں کے اساتذہ کے لئے منعقدہ کنٹی نیو ءِنگ میڈیکل ایجوکیشن کے اختتامی و تقسیم اسنادجلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی امریکہ کے بوسٹن میں واقع ہارورڈ میڈیکل اسکول کے وزیٹنگ پروفیسر اشوک کمار نے کہا کہ آج مغرب کا رجحان بھی آیوروید، یونانی اور چینی طریقہئ علاج کی جانب ہورہاہے۔ ایسے میں ضرورت اس بات کی ہے کہ ان طریقہ ہائے علاج سے جڑے اطباء ان کو سائنسی انداز میں پیش کریں۔انہوں نے کہا کہ جدید طریقہئ علاج کے جہاں بے شمار نقصانات ہیں اور یہ بہت مہنگی بھی ہے وہیں قدیم طریقہ ہائے علاج نہ صرف محفوظ ہے بلکہ عام آدمی کی دسترس کے اندر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے شمار کرونک بیماریوں کا علاج اگرچہ جدید طریقہ علاج میں موجود نہیں ہے لیکن ان کا علاج یونانی و آیوروید میں موجود ہے اور اس کو بین الاقوامی سطح پر اختیار کیا جا رہا ہے۔ پروفیسر اشوک کمار نے یونانی و آیوروید دواؤں کے کلینیکل ٹرائل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔مہمان اعزازی سی سی آئی ایم نئی دلی کی نائب صدر پروفیسر شگفتہ علیم نے کہا کہ سی ایم ای سے اساتذہ کے علم میں اضافہ ہوگا اور اس سے اداروں کے تعلیمی معیار کو بڑھانے میں بھی مدد ملتی ہے۔اجمل خاں طبیہ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر سعود علی خاں نے کہا کہ اے ایم یو کا طبیہ کالج یونانی طریقہئ علاج کے میدان میں قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔علاج بالتدبیر شعبہ کے سربراہ پروفیسر محمد انور نے کہا کہ اس سی ایم ای میں سات ریاستوں کے لگ بھگ 35اساتذہ نے حصہ لیا اوراس میں تحقیقی نوعیت کے خطبات پیش کئے گئے۔ انہوں نے شرکاء سے کہا کہ انہوں نے یہاں جو علم حاصل کیا ہے اس کو وہ عمل میں لائیں گے۔پروگرام کے کنوینر پروفیسر ایم ایم ایچ صدیقی اوریونانی میڈیسن فیکلٹی کے ڈین پروفیسر ایم ایم وامق امین نے بھی خطاب کیا۔ڈاکٹر محمد سلیم اور ڈاکٹر محمد تنویر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مہمانوں کاشکریہ پروفیسرآسیہ سلطانہ نے اداکیاجبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹرمحمدانس نے انجام دیئے۔
 


Share: